اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

ایسا شخص جوایک بیوی پر قناعت کر ے۔۔۔۔! سعودی عالمی دین کے فتویٰ نے دنیابھرمیں ہلچل مچادی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی عبداللہ نے فتویٰ دیا ہے کہ ایسا فرد جو صاحب حیثیت ہو اسے چاہیے کہ ایک سے زائد شادیاں کرے تاکہ معاشرے میں موجودہ بیوہ خواتین کو بھی جائز طریقے سے دیکھ بھال ہو سکے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی مفتی عبداللہ نے صاحب حیثیت شخص کے لئے سب کچھ جانتے بوجھتے بھی خود کو ایک شادی تک محدود رہنے کو گناہ قرار دیا ہے ۔ مفتی عبداللہ کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق جو شخص متعدد شادیوں کی قدرت رکھتا ہے اور پھر بھی نہیں کرتا جبکہ اسے بیوہ عورتوں کی کثرت کا مشاہدہ اور علم بھی ہے کہ کس طرح کفارو فساق ان عورتوں کی عزتوں کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا شخص جوایک بیوی پر قناعت کر ے گناہ گار ہو گا۔سعودی مفتی کے مطابق روز محشر ایک نکاح تک محدود رہنے والے صاحب حیثیت شخص سے سوال کیا جا سکتا ہے کہ اس نے بذریعہ نکاح مسلمان عورتوں کی عفت و پاک دامنی کا انتظام کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے اپنے فتوے میں کہا کہ ایسے صاحب حیثیت افراد جو کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھ سکتے ہیں وہ ایک سے زیادہ شادیاں کریں ۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…