ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرفتار بھارتی فوجی کا معاملہ،آئی ایس پی آر نے بھارت کو جواب دیدیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
مظفرآباد(این این آئی)پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ٗآئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کر پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ہے تو اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ خود ساختہ ہے ٗوطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا ہے آئندہ بھی کرینگے ٗ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے ٗ یقین ہے بھارتی فورسز کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ ہفتہ کوڈی جی آئی ایس پی آر نے باغ میں صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا اور ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا گیا اور اب بھی کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کر پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ہے تو اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک مرتبہ پھر بھارتی کی جانب سے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانچ جگہوں پر سرجیکل اسٹرئیکس کا الزام لگا یا ،بھارت کا دعویٰ سراسر جھوٹا ہے ،جن علاقوں میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا وہاں کوئی جانور بھی بغیر نوٹس ہوئے حرکت نہیں کر سکتا،ان علاقوں میں پانچ کلو میٹر اندر آنا اوربچ کر جانا نا ممکن ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آری نے استفسار کیا کہ بھارت نے جن لوگو ں کو مارنے کا دعویٰ وہ لاشیں کہاں ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہیلی کاپٹرزسے کمانڈوز کو اتارنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے ،اگر ہیلی کاپٹرز آئے تو ان کی آواز کیوں نہیں آئی اور پیرا ٹروپر واپس کیسے چلے گئے؟ ۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ خود ساختہ ہے ،بھارتی ڈی جی ایم او نے جھوٹ بول کر اپنے پیشے سے زیادتی کی ۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی بھارت نے بڑھائی ہے ،ہم تیار ہیں ،مورچوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی طرف بھی اموات ہوئی ہیں لیکن بھارتی حکام اس بات کو کیوں نہیں مان رہے ،اس سے متعلق جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی ہلاکتوں کو کیوں چھپا رہا ہے ،یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع پہلے بھی کیا ہے ،کوئی بھول میں نہ رہے،وطن عزیز کیلئے جوبھی کرنا پڑا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کا ہر جگہ پر جواب دینے کے لئے تیار ہیں، بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی کا سوچے گا بھی نہیں انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو عوام اور فوج بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری، لائن آف کنٹرول اور سرحد پر جارحیت کی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…