نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزور گروپ برائے پاکستان و بھارت کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اعلیٰ سفارتی اجلاس کے دوران بان کی مون پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر غیر جانبدار رپورٹ تشکیل دے اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔بان کی مون نے ملیحہ لودھی سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عالمی ادارے کا ملٹری آبزرور گروپ برائے بھارت اور پاکستان بھارت کے عدم تعاون کے باعث مقبوضہ کشمیر میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بان کی مون کو سارک سربراہ کانفرنس کے ملتوی ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات کے لئے ایک بہترین موقع ہوسکتا تھا۔ ملیحہ لودھی نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ٗاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اوربھارت کو کشیدگی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر پیش کش کی کہ عالمی تنظیم دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے لئے تیار ہے۔ بان کی مون نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر رنج اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔
اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزرور گروپ سے بھارتی عدم تعاون پر اظہار تشویش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































