اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈر حکام سے مذاکرات کے بعد افغان ٹرانسپورٹرز کو روڈ پاس پر پاکستان داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے پاکستانی حکام کی جانب سے افغان ٹرانسپورٹرز کو تیس ستمبر کے بعد صرف سفری دستاویزات پر داخل ہونے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میعاد ختم ہونے پر یکم اکتوبر کوپاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کو سفری دستاویزت نہ ہونے پر پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔ جس پر بارڈر کے قریب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ پاک افغان ٹرانسپورٹ یونین کے پاکستان بارڈر حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد افغان ٹرانسپورٹرز کو روڈ پاس پر غیر معینہ مدت تک پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی۔ تاہم گاڑی کی رجسٹریشن پرصرف ڈرائیورکوداخل ہونے کی اجازت ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈیکٹرکوجرمانے کی ادائیگی کے بعد داخل ہونے دیا جارہاہے۔۔