اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نومبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی ’’سارک کانفرنس ‘‘ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،مودی یا بھارتی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا ہے کہ اْڑی حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی یا حکومت کا کوئی بھی نمائندہ سارک کانفرنس میں شریک نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ 9اور 10نومبر کو اسلام آباد میں سارک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم اس کانفرنس میں شریک ہوں گے ،لیکن اب بھارتی وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سارک کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ بھارتی ٹی وی نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں صرف بھارت ہی نہیں افغانستان ،بھوٹان اور بنگلہ دیش بھی شرکت سے انکار کر سکتے ہیں ۔