لاہور ( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور پنجاب رینجرز کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔سیالکوٹ سیکٹر پہنچنے پر ڈا ئر یکٹر جنر ل پنجاب رینجرز کا سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر امجد حسین نے استقبال کیا اور رینجرزکی آپریشنل تیاریوں اورتربیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں انہیں بتایا گیا کہ پنجاب رینجرز کے بہادر جوان کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات کا مقابلہ اور ور کنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈر کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی نے نے ہر قسم کے نامساعد حالات کے سامنے سینہ سپر رہنے والے جوانوں تعریف کی اور کما نڈروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز پنجاب اپنے عزم پر قائم ہے کہ قومی امنگوں کے مطا بق ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقومی سرحدناقابل تسخیر رہیں گی۔بلاشبہ پنجاب رینجرز کے پاس ہر قسم کی للکار سے نمٹنے کے لیے بہادری اور حوصلہ بدر جہ اتم موجود ہے۔