پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ رسائی کا جواب تیار کرلیا،مشیرخارجہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی بیانات عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سرتاج عزیز نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ رسائی کا جواب تیار کرلیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت افواج میں اضافہ کررہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر او آئی سی اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو خطوط لکھے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی، کشمیر کا اصل مسئلہ دیر پا حل ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی رنگ لائے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں مظالم کی تصاویر دکھائیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمارا بڑا کارنامہ ہے ہم نے بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی، کشمیر کی صورتحال بھارت کی پالیسی کا ردعمل ہے، مودی کی کوشش ہے کہ بھارت کی بالادستی قائم ہو۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مودی کی بالادستی کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں ، کشمیر میں بھارت مظالم کی عالمی سطح پر انکوائری کرائی جائے،سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہدآزادی کا روڈ میپ ابھر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے اس کامقدمہ دنیاکے ہرفوم پرلڑیں گے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…