حافظ آباد (این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت 13علماء کرام کی ضلع حافظ آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دیا ہے جبکہ چھ رہنماؤں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جن علماء کرام پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا محمد احمد لدھیانوی جھنگ‘ مولانا محمد الیاس گھمن سرگودھا‘ مولانا عبدالعزیز لال مسجد اسلام آباد‘ مولانا معاویہ اعظم جھنگ‘ مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری گجرات‘ مولانا سید سبطین شاہ نقوی سرگودھا‘ مولانا عبدالرؤف یزدانی گوجرانوالہ‘ اظہر حسین حیدری گوجرانوالہ‘ علامہ راجہ ناصر عباس راولپنڈی‘ آصف رضا علوی گڑھ مہاراجہ‘ مولانا علی ناصرتلہاڑا سیالکوٹ‘ مولانا محمد یوسف رضوی المعروف ٹوکا بلوال‘ مولانا سید عرفان شاہ مشہدی منڈی بہاؤالدین جبکہ جن رہنماؤں کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں ذاکر مختار حسین قمی‘ رانا جمشید عباس تبسم عرف بمبو‘ جاوید اقبال فاروقی‘ سید اظہر حسین کاظمی ‘رانا غلام صفدراور زوار محمد افضل شامل ہیں۔
ماہ محرم الحرام 13علماء کرام پر پابندی عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محمد بوٹا انجم
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
آزاد کشمیر سے متعلق بیان دینے پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
کہیں موسم گرم تو کہیں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہوگئی



















































