نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کودنیاسے چھپانے کی بھرپورکوشش کرکے سب کوحیران کردیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران سشماسوراج نے کہاکہ ہم پاکستان سے دیرپاتعلقات چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے دوسال میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کانیاپیمانہ طے کیاجس پربھارت عمل پیراتھا۔سشماسوراج نے کہاکہ اس دوستی کاجواب ہمیں پٹھان کوٹ اوراڑی حملے کے طورپرملا۔انہوں نے کہاکہ سرحدپارسے دہشتگردوں نے بھارت میں حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیربھارت کاحصہ ہے اوررہے گااورپاکستان بیانات سے اس کوبھارت سے چھین نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ اڑی حملہ میں سرحدپارسے بہادرعلی نامی شخص نے اڑی حملہ میں سب کرداراداکیا۔انہوں نے سوالات اٹھائے کہ بلوچستان میں کیاکچھ ہورہاہے ؟انہوں نے کہاکہ دہشتگرد کہاں سے آئے ۔انہوں نے پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکامنصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔