اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور سربراہ بہوجن سماج پارٹی مایاوتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کے خلا ف بیانات دینے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اور سربراہ بہوجن سماج پارٹی مایاوتی نے نریندر مودی کواپنے گریبان کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودہ پاکستان کو مشورہ دینے کی بجائے اپنی حکومت پر نظر ڈالیں ،مودی کے دور حکومت میں کوئی ترقی نہیں ہوئی بلکہ صرف انتہا پسندی کو بڑھاوا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کو خود احتسابی کرنی چاہیے ۔