جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

اداکارہ کاجول نے بھی فیس بک پر انٹری دیدی، پہلے ہی دن کتنے لوگوں نے لائیک کیا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں متعدد کامیاب فلمیں دینے والی صف اول کی اداکارہ کاجول بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا حصہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ کاجول ٹوئٹرپرتو اپنے مداحوں کو اپنی نجی مصروفیات اور نئے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہی رہتی ہیں تاہم اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گی۔اداکارہ آج کل اپنے شوہراور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم ‘‘شوے’’ کی پرومشن کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ کاجول اپنے شوہرکے ہمراہ سان فرانسسکو سمیت کئی امریکی ریاستوں میں گئیں اورانھوں نے فیس بک کے دفترکا دورہ بھی کیا جہاں وہ باقاعدہ طورپرفیس بک کا حصہ بنیں۔اداکارہ نے فیس بک کا باقائدہ حصہ بننے کی تصدیق خود مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی کی اورکہا کہ وہ فیس بک کا حصہ بننے پربے حد خوش اور پرجوش ہیں جب کہ انہوں نے فیس بک ہیڈ کوارٹرسے اپنی تصویربھی شائع کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…