صنعاء(آئی این پی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ ایران ان کے ملک کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ تہران، ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا ارتکاب کر رہا ہے جس سے وہاں پر قیام امن کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ہم یمن کو ایران کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ ایران اس وقت دارلحکومت صنعا پر قابض حوثی باغیوں کی مدد کر رہا ہے اور بحران کے حل کی تمام کوششوں کو ناکام بنا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار منصور ہادی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں نے یمن کو ایک لایعنی جنگ میں الجھا رکھا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ تہران علاقے میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی حمایت کر رہا ہے۔ یمنی حکومت کی تمام کوششوں کو حوثی ملیشیا اور علی عبداللہ صالح کے جنگجو تاراج کر رہے ہیں۔ حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوں کے اتحاد نے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ انہی لوگوں نے شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور آئے روز بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگے جا رہے ہیں۔ عبد ربہ منصور ہادی نے مزید کہا کہ ہم حوثیوں اور صالح کے ہمنواں کی جانب اب بھی اس امید سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ راہ راست پر آ جائیں۔ ہم نے ان ملیشیاں کو کئی مرتبہ بلا بھیجا ہے کہ وہ اپنی وفاداری کا مرکز ملک کو بنائیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ امن کے دور میں نجی ملیشیاں کا سرکاری وسائل پر قبضہ قابل قبول نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔یمنی صدر نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ایک اتحادی جمہوریت بنانے میں مدد کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صالح کے جنگجو اور حوثی باغی یمن میں دہشت گردی کے بنیادی اسباب ہیں۔ یمن میں سرگرم ملیشیائیں تعز سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کر رہی ہیں وہ کھلی دہشت گردی ہے۔ داعش، القاعدہ اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
یمن کی تباہی کا منصوبہ کو ن سا ملک چلا رہا ہے، بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































