اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور روس کے درمیان جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کے لئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک بارہ ستمبر سے ہونے والی بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ چین کے صوبہ کوانگدؤنگ میں واقع بندرگاہ پر پہنچ گیا جبکہ دونوں ممالک نے زور و شور سے تیاریوں کا آغاز کر لیا ۔ رپورٹ کے مطقابق دونوں ممالک کے درمیان بحری مشقیں 12 سے 19 ستمبر تک جنوبی سمندر میں ہوں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی مشقیں جاری ہیں ۔جو کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے موقع پر انتہائی معنی خیز اور اہمیت کی حامل ہیں ۔ عین اسی وقت چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی بھات کے لئے واضح پیغام ہیں ۔