نئی دہلی (مانیڑنگ ڈیسک) پاکستان کودھمکیاں دینے کے بعد بھارت کے فوجیوں نے ممکنہ پاک بھارت جنگ کے خوف سے دھڑادھڑچھٹی کی درخواستیں دیناشروع کردی ہیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق اب بھارتی فوج کوچالیس ہزارسے زائد بھارتی فوجیوں کی چھٹی کی مختلف درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں بھارتی فوجیوں نے مختلف بہانے تراشے ہیں ،کچھ فوجیوں نے اپنی درخواستوں میں لکھاہے کہ وہ بیمارہیں جبکہ کچھ نے لکھاہے کہ ان کے والدین کی طبیعت خراب ہے اس لئے چھٹی بھی دی جائے ۔چھٹی کی درخواست دینے والوں میں بھارتی فوج کے کئی افسربھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایک بھارتی فوجی کی ماں نے ر وتے ہوئے کہاکہ و ہ اپنے بیٹے کومحاذپرنہیں جانے دے گی کیونکہ اگرپاکستان سے جنگ ہوئی وہ زندہ واپس نہیں آسکے گا۔بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعدادمیں درخواستوں کے بعد بھارتی فوجی افسرا ن نے بھارتی وزارت دفاع کولکھاہے کہ ان فوجیوں کامعاملہ حل کیاجائے اگرنہ کیاگیاتوپھرنئ بھرتی میں وقت لگے گاجوکہ اس بھارت متحمل نہیں ہوسکتا۔