پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارتی الزامات ،انڈیاناقابل اعتبار،سابق پاکستانی سفارتکارنے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفارتکارریاض کھوکھرنے کہاہے کہ بھارت پراعتبارنہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے بھارتی الزامات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کاوتیرہ ہے کہ وہ ہربات کاالزام پاکستان پرلگادیتاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ریاض کھوکھرنے کہاکہ یہ ہمارے لئے سوچنے کی بات ہے کہ بھارت کے اس الزامات کے بعد بھی پاکستانی حکمرانوں نے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ،مشیرخارجہ اوردیگراعلی خارجہ امورکے عہدیدارملک میں موجود نہیں ہیں اورانہوں نے کہاکہ میرے خیال میں دفترخارجہ میں  ایک ایڈیشنل سیکرٹری لیول کاافسربھارتی الزامات کاجائزہ لے رہاہے جبکہ انہوں نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت اوروزرا بہت سنجیدگی سے پاکستان کے خلاف بہت کچھ سوچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت لائن آف کنڑول پرکچھ بھی کرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف پاک فوج ہی ہے جوکہ موجودہ صورتحال میں ملک کی حفاظت کررہی ہےاورجس کی وجہ سے بھارت معاملہ صرف زبانی کلامی اٹھارہاہے اورپاک فوج کی وجہ سے بھارت انتہائی اقدام سے گریزکررہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…