اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پیپلز پارٹی نے مضبوط بنایا اور پارلیمنٹ نے بچایا ہے ٗ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں ٗ راؤ انوار کا آصف علی زر داری سے کوئی تعلق نہیں ٗ ملک اور قوم کو سب سے بڑا خطرہ کرپشن سے ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو پیپلز پارٹی نے مضبوط بنایا اور پارلیمنٹ نے بچایا ہے ٗپنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں،پنجاب میں کرائم ریٹ سندھ سے 10فیصد زیادہ ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٗپنجاب میں رینجرز کے معاملے پر حکمرانوں کے پر کیوں جلتے ہیں؟انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہار کو جس طرح گرفتار کیا گیا ہے وہ طریقہ شرمناک ہے،راؤ انوار کا آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے،اداروں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں خود کہا کہ احتساب مجھ سے شروع کیا جائے ٗوزیراعظم کو احتساب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو ٹی او آرز کمیٹی کو کیا پرابلم ہے،ملک اور قوم کو سب سے بڑا خطرہ کرپشن سے ہے،سندھ میں ہسپتال بنائے جارہے ہیں،تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز کے انٹرویو کیے جارہے ہیں،تعلیم صوبے کا مسئلہ نہیں رہی ہے۔