پشاور (این این آئی) افغانستان میں رہائش پذیر وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ ناروا سلوک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی جانب سے واپسی فارم لے جانے والے قبائلی مشران پر تشدد کیا گیا اور بعد ازاں آرمی اہلکاروں نے واپسی فارم ہی جلا ڈالے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں شمالی وزیرستان کے سات ہزار 500 خاندان رہائش پذیر ہیں ۔