رائے ونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کااعلان ہوتے ہی ن لیگی رہنما بھی میدان میں آگئے ۔اپنے ردعمل میں صوبائی وزیرراناثنااللہ نے کہاکہ کہ کینڈین مولوی بھاگ گیا ، عمران خان آئندہ الیکشن تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان 2018 کے انتخاب کے بعد اصغرخان بن جائیں گے ۔ عمران خان اکیلا ہی چلا تھا اکیلا ہی رہ جائے گا ۔ عمران خان کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے مگر وہ آئندہ انتخابات تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے ۔ وزیر قانون نے تحریک انصاف کی قیادت پرواضح کیا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دینا پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔ تحریک انصاف کو جلسے کے لئے سیکورٹی اور دوسرے انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ عوام کوپریشانی سے بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں کررہی ہے ۔ تحریک انصاف ایسا مقام منتخب کرے جہاں حفاظتی انتظامات بہتر ہوسکیں ۔ ایسا مقام ہونا چاہیے جہاں عوام کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگی کارکنوں کاردعمل حقیقی ہے کیونکہ جب ن لیگ کی قیادت کے گھرپرحملے کی بات ہوگی توہمارے کارکنوں کے بھی جذبات ہیں وہ کیسے برداشت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے واضح کیاکہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔راناثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین بھی شریک ہونگی جس کی تحریک انصاف کے رہنمائوں کوان کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسی کوبھی جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی نہیں کرنے دےگی اورقانون حرکت میں آئے گا۔
کینیڈی مولوی بھاگ گیا،عمران خان کی ہلکی پھلکی موسیقی کب تک جاری رہے گی ،تحریک انصاف کوکس بات کاخیال رکھناچاہیے ،ان وزیرنے تحریک انصاف کوصاف صاف بتادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان
-
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
-
کاشان میں ایک دن
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 500 ڈالرکی کمی
-
مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی الرٹ جاری
-
پاکستان سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
-
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
-
تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بڑا اعلان،اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیئے،فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیگ ہوگیا
-
زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے















































