لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف اللہ نیازی اورجہانگیر ترین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ،سیف اللہ نیازی نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سیف اللہ نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ، جہانگیر ترین سے سیف اللہ کے اختلافات کی خبریں درست نہیں۔ جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پارٹی کو یکجا کرنے میں کردار ادا کیا ، پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور رائے ونڈ مارچ کے لیے تیار ہے۔