کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ خواجہ اظہارالحسن کی والدہ کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورکارکنان سے اپیل کی کہ وہ کنورنویدجمیل کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔واضح رہے کہ سینٹرل جیل میں قیدایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل کوگذشتہ روزدل میں شدیدتکلیف ہوئی تھی جس کے باعث انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں داخل کردیاہے جہاں ڈاکٹرانہیں طبّی امدادفراہم کررہے ہیں۔