کراچی(آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر2 نے تھانہ سائیٹ بی کے علاقہ میں علی انٹر پرائز نامی گارنمنٹ فیکٹری نذر آتش کر کے259 افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ حماد صدیقی اور سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمن عرف بھولا کے3 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ،جمعہ کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر عدالت کو بتایا کہ ملزمان مفرور ہیں انہیں گرفتار کرنے کی مہلت دی جائے ،جس پر فاضل عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں،مقدمات میں13 ملزمان کو ضمانت پر ظاہر کیا گیا ہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف 2012 ء میں مقدمہ درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے بھتہ طلب کیا اور نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگادی گئی ہے،جس کے نتیجے میں259 افراد جاں بحق ہوئے اورمتعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔