اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات کی اور پاک امریکہ نالج کوریڈور اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئے 10 ہزار پاکستانی سکالرز کو امریکہ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں جس مضبوط تعلق کا خواہاں ہے‘ اس سلسلہ میں نالج کوریڈور کے ذریعے تعلقات کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی نوجوانوں اور خواتین کے معاشرتی ترقی میں فعال کردار کو بھی اجاگر کیا۔