اسلام آباد /کراچی (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کر کے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نے خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے انہوںنے کہاکہ اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔