اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران بالائی علاقوں شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان میں بھی بارش ہوئی۔ فاٹا، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔