اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

چین اور روس کا ایکا،بڑا قدم اُٹھالیا،امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آئی این پی )چینی بحریہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو کہا کہ چین اور روس جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحل سے پرے بحیرہ جنوبی چین میں 8روزہ بحری فوجی مشق کریں گے جو پیر سے شروع ہو گی ،’’ جوائنٹ سی 2016-‘‘ نامی مشق میں بری سطحی جہاز ، آبدوزیں فکسڈ منگ طیارے ، شپ بورن ہیلی کاپٹر ، میرین کور اور دونوں بحریوں کی طرف سے زبردست بکتر بند آلات شامل ہونگے ۔ یہ بات ترجمان لیانگ یانگ نے بتائی ہے ۔ چینی شرکاء میں سے زیادہ تر عوامی سپاہ آزادی بحریہ ( پی ایل اے این ) کے تحت ننہائی بحری بیڑے سے ہونگے ، چینی اور روسی شرکاء دونوں دفاعی امدادی اور آبدوز شکن آپریشن کریں گے ، اس کے علاوہ وہ مشترکہ جزیرہ پکڑنے کے مشن اور دوسری سرگرمیاں بھی کریں گے ، میرین کور خاص طورپر کارآمد اسلحہ کے استعمال کی مشقیں، سمندر پار کر نے اور جزیرے پر اترنے کی کارروائیوں کے علاوہ جزیرے کے دفاع اور جارحانہ مشقیں بھی کرے گی ۔لیانگ نے کہا کہ یہ مشق جو 12سے 19ستمبر تک جاری رہے گی سالانہ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد رابطے کی چین روس جامع دفاعی پارٹنر شپ کو مستحکم،بہتر بنانا اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان دوستانہ اور عملی تعاون کو فروغ دینا ہے ،یہ مشق سمندر میں مشترکہ دفاعی کارروائیوں کے بارے میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان رابطے کو بھی بہتر بنائے گا ۔چینی وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے حوالے سے قبل ازیں جولائی میں بتایا گیا تھا کہ اس مشق کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے ، سالانہ چین روس مشترکہ بحری مشق 2012ء کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی پانچویں مشق ہے ،2012ء میں مشق بحیرہ زرد میں 2013میں روسی مشرق بعید کے ساحل سے پرے اور 2014ء میں بحیرہ مشرقی چین میں کی گئی تھی ،2015ء میں بحری مشق دو مرحلوں میں کی گئی ، پہلے مرحلے میں مئی میں بحیرہ روم میں ،اگست کے اواخر میں جاپان کے سمندر اور کلرک کیک کے ساحل سے پرے گریٹ گلف پیٹر میں کی گئی تھی ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…