لاہور ( این این آئی)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدنماز عید الاضحی قذافی سٹیڈیم میں پڑھائیں گے۔ نماز عید 7:00بجے ادا کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جماعۃالدعوۃ کی طرف سے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہزاروں افراد حافظ محمد سعید کی امامت میں نماز عید ادا کریں گے۔ خواتین کیلئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ حافظ محمد سعید خطبہ عید کے دوران پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی سازشوں اورکشمیر ،فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پر مفصل خطاب کریں گے ۔