نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک ) فور چون نامی جریدے نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ طاقتور تجارتی خواتین کا اعلان کر دیاہے۔اس جریدے کی رو سے سال رواں کی سب سے طاقتور خاتون میری بارا ہیں جو اس وقت جنرل موٹرز کی افسر اعلی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔میری بارا نے مالی دشواریوں کی شکار جنرل موٹرزکی گاڑیوں کی فروخت کو 156 بلین ڈالر ز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دوسرے نمبر پر پیپسی کولا کمپنی کی سی ای او بھارتی نڑاد اندرا نوئی اور تیسرے نمبر پر مشہور زمانہ جنگی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن میرلین ہیوسن ہیں۔ متعلقہ جریدے نے سال رواں کی طاقت ور ترین خواتین کی یورپی، افریقی اور ایشیائی فہرست میں ترک گروپ آف کمپنیز سابانجی ہولڈنگ کی افسر اعلی گولیر سابانجی کا نام چوتھے نمبر پر جبکہ ووڈا فون کی مشرق وسطی،افریقہ،ایشیا پیسیفک کی چیف ایگزیکٹو سرپل تیمور کا نام 15 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان کی کوئی خاتون اس فہرست میں شامل نہیں