بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

سرگودھا کا کمپیوٹرسائیں،اربوں کا حساب فرفر بتاکرٹیکنالوجی کومشکل میں ڈال دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے انسان کو بے شمار صلاحتیوں سے نوازا ہے ۔مگر کچھ انسانوں کو اللہ نے عام صلاحتیوں سے ہٹ کر ان کی کئی صلاحیتوں ایسی شاندار جلا عنایت فرماتے ہیں کہ ہر قسم کی ٹیکنالوجی اور سائنس ا س کے سامنے شرمندہ ہو جاتی ہے۔ اسی کی ایک مثال سرگودھا سے تعلق رکھنے والا کمپیوٹر سائیں ہے جو دیکھنے میں تو ان پڑھ ہے مگر لاکھوں کروڑوں، اربو کا حساب سیکنڈوں میں لگا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ سائیں ارشد جو کہ بوریاں اور رسیاں اور کپڑوں کے ٹکڑے کھا کر زندگی بسر کر رہا ہے اپنی ذات میں ایک شاندار کمپیوٹر ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ارشد سائیں شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزر بسر کرتا ہے مگر اس کا دماغ کمپیوٹر کو بھی مات دے دیتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان پڑھ سائیں ارشد سے اگرپوچھا جائے کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو وجو د میں آیا پاکستان کو کتنے سال کتنے مہینے کتنے دن کتنے گھنٹے اورکتنےسیکنڈ وجود میں آئے ہوگئے ہیں تو اس کا جوا ب وہ سیکنڈوں میں دے دیتا ہےاور جواب سننے والا دنگ رہ جاتا ہےاگراس سے پو چھا جا ئے کہ اس کی عمر 30 بر س ہے اور وہ روزانہ پانچ روٹیاں کھاتا ہے اوراب تک اس نے زندگی میں کتنی روٹیا ں کھالی ہیں تو سائیں ارشد اس کا جواب بھی سکینڈوں میں دے کر دوسروں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

سائیں ارشد زیادہ تران لوگوں کی توجہ کا مرکزبنارہتا ہےجو پرائزبانڈ کی پرچیاں خریدتے ہیں اور راتوں رات بھاری انعام حاصل کرکے کروڑ پتی بننا چاہتےہیں اس کا کہناہےکہ انعام نکلنےسےقبل تویہ لوگ اس کی بہت خوشامد اورخدمت کرتےہیں لیکن جب انعام لگ جاتا ہے تو وہ اسےبھول جاتےہیں بعض اوقات شہری خدائی کمپیوٹرسائیں ارشد کو گھیرلیتےہیں اوراپنی زند گی کے بارے میں بھی اس سےسوال کرنا شروع کر دیتے ہیں اورجب درست جواب ملتے ہیں تو وہ اسے انعام بھی دیتے ہیں۔سرگودھا کی سٹرکوں پرجوان ہونے والے سا ئیں ارشد سے جب اس کی شادی کے بارے میں سوال کیاجائے تووہ شرما جاتا ہے اورکہتا ہےکہ شادی اس کی ضرورت نہیں ہے۔خداداد صلاحیتو ں کا مالک سائیں ارشد ان پڑھ ہونے کے باوجود لاکھوں کروڑوں اوراربوں کےاعداد وشمار بنا کرلوگوں کو حیرت زدہ کردیتاہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…