اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن ضلع غربی کراچی کو حلف لینے سے روک دیا۔ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے اظہار احمد کی کامیابی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کر دیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے میونسپل کارپوریشن ضلع غربی میں پہلے کامیاب قرار پانے والے آصف خان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔ عدالت نے ضلع غربی کراچی کے چئیرمین اظہار احمد کو حلف لینے روک دیا۔ عدالت نے اظہار احمد کی کامیابی کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ نوٹس میں فریقین سے انیس ستمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے