ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

آرمی چیف اور چیف جسٹس مل کر یہ کام کرلیں،شیخ رشید نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے اب تک خود پر حملے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا مگر اب مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف اور شہباز شریف پر مقدمہ درج کیا جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی 3 حملے ہوچکے ہیں اور کل ہی مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے ٗمیں نے اب تک خود پر حملے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا مگر اب مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف اور شہباز شریف پر مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسپیکر صاحب نے وہی کیا جس کی امید تھی ٗاسپیکر وہ گھسا ہوا سکہ نکلے جس کے دونوں طرف نوازشریف کی تصویر ہے جب کہ کسی کی ہمت نہیں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل کرے ، اگر ان کو نااہل کیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے درخواست کی کہ جیسے آپ نے اپنے ادارے میں کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرپٹ افسران کو باہر نکالا ویسے ہی اب کرپٹ حکمرانوں اور پاناما لیکس کے چوروں کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہونے جارہا ہے لہٰذا سب کو کہتا ہوں اس معاملے کا کوئی آئینی حل تلاش کریں ٗ چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی آپس میں بیٹھ کر اس ملک کا کوئی حل تلاش کریں ورنہ ایسا آئینی اور غیر آئینی کام ہوجائے گا کہ کسی کے بس میں نہیں ہوگا اسے سنبھال سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں نامزد 12 افراد ملک سے باہر بھجوادیئے گئے ہیں۔میں لال حویلی آنے کی گیدڑ بھبکیاں مارنے والوں کو کہتا ہوں کہ شوق سے آؤ۔ ان کا اچھا استقبال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…