لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف ثبوت سامنے لے آئے،حکومت کیلئے نئی پریشانی،پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی حلقہ پی پی 232 کی پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف کیسیلہ نے دھاندلی سے انکا مینیڈیٹ چرایا ہے۔ انہوں نے دھاندلی کی ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے کے نتائج روک لئے جائیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے اگر انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ اس موقع پر عائشہ جٹ نے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن معاملہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔