جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پاکستان بنے گا دبئی‘‘ پاکستان میں سی پیک نمائش دوسرے روز میں داخل۔۔ چین کی 150سے زائد کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی شرکت

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سی پیک نمائش دوسرے روز بھی جاری رہی، ایکسپو میں چین کی 150 سے زائد کمپنیاں اور سرمایہ کار شرکت کررہے ہیں ۔ پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر میں منعقدہ ایکسپو کا انعقاد منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی وزارت نے کیا جس کا مقصد ملک کے مختلف شعبوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا جبکہ سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی تیسری سالگرہ کے حوالے سے بھی کیا گیا جس میں کاروباری روابط کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نمائش میں مختلف مقامی اور چینی کمپنیوں نے 60سے زائد سٹالز قائم کیے جہاں پر انہوں نے اپنی منصوعات کی نمائش کی جس سے دونوں ملکوں کے کاروباری روابط کے فروغ میں مدد حاصل ہو گی ۔ نمائش میں چین کی 27بڑی کمپنیوں کے نمائندے اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی جو پاکستان میں توانائی، تعمیرات، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔نمائش وایکسپو میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اورچینی مصنوعات اورکمپنیوں بارے معلومات حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…