کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی کے لئے درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گذارمولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابندی لگائی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ، چئیرمین سینٹ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے۔ ایم کیو ایم کے تمام ارکان پارلیمنٹ الطاف حسین کے نام پر کامیاب ہوئے ہیں اس لئے نا اہل قرار دیا جائے۔