منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بڑی مشکل سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار کی سربراہی میں آج ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود و اراکین اور اندرون سندھ حیدرآباد ، میر پور خاص ، ٹنڈو الہ یار ، سانگھڑ ، جامشورو اور سکھر کے زونل انچارجز و ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، صابر قائم خانی ، زبیر احمد ، دلاور قریشی ،ڈاکٹر ظفر کمالی ، سلیم بندھانی حیدرآباد کے حق پرست میئر طیب حسین ، ڈپٹی میئر سہیل مشہدی میرپور خاص کے چیئرمین فاروق جمیل درانی ،وائس چیئرمین فرید احمداور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اندرون سندھ کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے زونل انچارج و اراکین اسمبلی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی مکمل رپورٹس پیش کیں ۔ اجلاس میں تحریکی کام کو پرامن ، جمہوری اور سیاسی طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں سیاسی دفاتر کو سیل ار مسمار کرنے پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا جبکہ شعبہ خواتین کی کارکنان کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکام بالا سے بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…