بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان کو بڑا دھچکا، ملک کو پیچھے دھکیلنے میں کس چیز کا ہاتھ ہے؟ اصل حقائق منظر عام پرآ گئے

datetime 25  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل کے مالی امور میں جولائی 2015سے دسمبر 2015 کے 6ماہ کے دوران 4ارب 11کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل کے خصوصی آڈٹ کے بعد وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کو جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایولویشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو مراسلہ نمبر 469/DIR۔II/AC۔III/Special۔AIR/PSM/2015کے ذریعے ارسال کی جانے والی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یکم جولائی سے دسمبر 2015کے دوران پاکستان اسٹیل کی خریدوفروخت، قرض داروں اور سپلائرز کو کی جانے والی ادائیگیوں، پاکستان اسٹیل کی انوینٹری کی فروخت اور موجودہ پوزیشن کے بارے میں کیے گئے خصوصی آڈٹ کے دوران مالی امور میں سنگین بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مطابق 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4ارب 11کروڑ 50لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ادائیگیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی جانب سے 79کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے خام مال کی خریداری کا ٹھیکہ میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیا گیا۔ رپورٹ میں خام مال کی خریداری کے لیے 79 کروڑ 10لاکھ روپے کی ادائیگیوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، اس عرصے کے دوران پاکستان اسٹیل نے 57کروڑ 39لاکھ روپے کی انوینٹری فروخت کی جسے آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں غیرمنصفانہ قرار دیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل کی جانب سے سپلائرز کو 63کروڑ 19لاکھ روپے کی ادائیگیاں آؤٹ آف ٹرن قرار دی گئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی انوینٹری کی مالیت ظاہر کرنے میں بھی بے قاعدگی کی گئی اور غیرمنصفانہ طور پر انوینٹری کی مالیت 1ارب 86کروڑ 63لاکھ روپے کم ظاہر کی گئی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…