لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی پی 97کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے چوہدری محمد اشرف ورائچ نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔ چوہدری اشرف وڑائچ نے ایک ہی اسمبلی سے دو مرتبہ حلف اٹھا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔ چوہدری اشرف وڑائچ نے 2013ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور ان سے تیسرے نمبر پر موجود پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ نے 33پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی تھی ۔الیکشن ٹربیونل نے نا اہلی کا فیصلہ کرتے ہوئے33پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے احکامات دئیے تھے جس پر اشرف وڑائچ نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے انکی بحالی کا عبوری فیصلہ دیتے ہوئے 33پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا فیصلہ بر قرار رکھا۔ دوبارہ انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن نے 33کی بجائے 35پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نکال دئیے اور ناصر چیمہ کامیاب قرار پائے ۔ حلقہ پی پی 97 میں 21 جون 2015 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن نمبر118اور 120 کے ووٹوں کی گنتی نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی دائرکی گئی رٹ پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس عامر ہانی مسلم اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بینچ نے یکم جون 2016 کو فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا کہ21جون کو2015 کو ہونے والے 33 پولنگ اسٹیشنوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں پولنگ اسٹیشن نمبر118اور120 کے ووٹوں کو شامل کر کے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امید وار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے حکم پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ نے مسلم لیگ (ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ اور تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کی موجودگی میں کی گئی ووٹوں کی گنتی میں مسلم لیگ(ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 446 ووٹو ں سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف کے ناصر چیمہ 11ماہ 22دن تک ایم پی اے کی رکنیت پر براجمان رہے ۔عام انتخابات میں ناصر چیمہ نے اشرف وڑائچ سے 7ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست کھائی تھی ۔
ایک ہی اسمبلی میں دو مرتبہ حلف ،ن لیگ کے رکن نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































