جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سلمان نے بالی ووڈ کے سب ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ سلمان خان کی پرستاروں میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مقبول ترین ہیرو کا خظاب مل چکا ہے۔ حال ہی میں برطانوی کمپنی نے ایک بین الاقوامی سروے کیا تو اس میں بھی سلمان خان بالی ووڈ کے سب ستاروں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ آخر سلمان میں ایسا کیا ہے جو انہیں اتنا مقبول بناتا ہے؟ یہ محض ان کی اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کی شخصیت کے نہایت خوبصورت پہلو بھی ہیں جو انہیں اس قدر مقبول بناتے ہیں۔ سلمان انسانوں کے علاوہ جانوروں سے محبت کیلئے بھی مشہور ہیں خصوصا اپنے پالتو کتوں کو تو وہ بہت ہی پیار کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سلمان ریاست راجھستان میں فلم ” بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں خبر ملی کہ ان کا کتا سپینڈی بیمار ہو گیا ہے وہ شوٹنگ چھوڑ کر گھر واپس آ گئے اور سپنڈی کے مکمل صحت یاب ہونے پر ہی کام پر واپس گئے۔ سلمان وہ فنکار ہیں کہ جن میں غرور و تکبر نام نہیں ہے، وہ اکثر اپنے پرستاروں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور فلم ”بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی دفعہ پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کو تحائف دیتے ہیں اور بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے ہیں۔ سلمان خان کی نیک دل اور سخاوت مشہور ہے۔ انہوں نے ایک فلاحی تنظیم ہیومن بئنگ بھی قائم کر رکھی ہے جس کیلئے وہ بھاری عطیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ سلمان کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ لوگوں کوخوش کر کے خوش ہوتے ہیں۔ وہ کسی بھی تقریب میں جائیں چٹکلے لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے مداحوں کو رقص آور گانے سے بھی خوش کر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…