کراچی(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں14ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ”زندہ بھاگ“ کو گزشتہ دنوں پیرس میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم کو یہ ایوارڈ بھارتی فلم کے مقابلے میں ملا پیرس میں ہونے والے ایف اے ایس ٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2015 میں دنیا بھرکی فلموں نے حصہ لیا،اس فلم کی ڈائریکٹر فرجاد نبی نے کہا کہ کسی بھی پاکستانی فلم کو دنیا کے کسی بھی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کا ملنا ایک بڑا اعزاز ہے بھارت میں بھی اس فلم کو فلم فیسٹیول میں دکھایا گیااور اس فلم کو ایوارڈ دیاگیا جبکہ کینیڈا، برطانیہ میں بھی اسے ایوارڈمل چکے ہیں۔اس فلم کوپاکستان کی50سالہ فلمی تاریخ میں آسکر ایوارڈ کیلیے نامزدکرنا بھی کسی اعزازسے کم نہیں،اس فلم میں آمنہ الیاس نے مرکزی کردار اداکیاہے، آمنہ الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزازہے کہ مجھے ایک انٹرنیشنل پاکستانی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہمیں اپنی فلموں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہمارے پاس دنیا کا بہترین ٹیلینٹ موجود ہے جبکہ ہمارے ہاں عمدہ موضوعات کی بھی کمی نہیں ایسے موضوعات کا ہمیں انتخاب کرنا چاہیے جودنیا کو حیران کردے۔
پاکستانی فلم ”زندہ بھاگ“ نے پیرس فلم فیسٹیول میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































