بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا اہم اسلامی ملک کو طیاروں کی فروخت کا اعلان

datetime 26  جون‬‮  2016 |

شیخوپورہ(آن لائن ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قطرکو طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مذید بہتری آئے گی ،حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا اب ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی، عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ،اس کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے، رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ہفتہ کے روز اچانک شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہان پر موجود صارفین سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار بارے معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل اسلم نے وفاقی وزیر کو رمضان با زاروں کے انتطامات اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور معیار پر بریفنگ دی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ما ہ مقدس میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی یو ٹیلٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں کے لئے دی ہے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گاگراں فروشی اور نا قص اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں سے کو ئی رعا ئیت نہیں برتی جائے گی اور وہ عید جیل میں گزرایں گے قطر کے ساتھ سپر مشتاق طیاروں کی فروخت کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مذید بہتری آئے گی سپر مشتاق طیارے دنیا کے کئی ممالک کی فضائیہ کے زیر استعمال میں ہیں پا کستان دفا عی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پا کستان کے پا س ڈرون بنا نے اور گرانے کی مکمل صلاحیت ہے حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا ہے اب اگر ڈرون آیا تو پا ک فضائیہ اسے مار گرائے گی دریں اثنا صارفین کی شکائیت پر عام بازاروں میں خود ساختہ مہنگا ئی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے رانا تنویر حسین نے ڈی سی او کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…