پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر‘ خسارے سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین فارغ

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹیل نے اخراجات میں کمی کے لیے 500یومیہ اجرت ملازمین اور 70کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کے فیصلے کی بھی بورڈ سے منظوری لی جائے گی، بورڈ کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوگا جس میں 5اراکین شرکت کریں گے۔ جس میں 4 سرکاری اور1 نجی شعبے کے نمائندہ رکن شامل ہیں، پاکستان اسٹیل نے وفاقی وزارت خزانہ کی ہدایت پر اخراجات میں کمی کے لیے افرادی قوت میں کمی سمیت دیگر متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ سے قبل رخصت (ایل پی آر)کی انکیشمنٹ پر پابندی، ملازمین اور افسران کو بغیر معاوضہ رخصت پر بھیجنے، پٹرولیم، گیس، ٹرانسپورٹ اور پانی کی مد میں اخرجات میں کٹوتی شامل ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے ماہانہ اخراجات میں 4.5کروڑ روپے کی کمی ہوگی۔پاکستان اسٹیل کے ماہانہ اخراجات 43کروڑ 50لاکھ روپے ماہانہ سے کم ہوکر 39کروڑ روپے ماہانہ کی سطح پر آجائینگے۔
نجکاری کمیشن کی جانب سے وفاقی وزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیل کے بارے میں ارسال کی جانے والی سمری میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل نے اخراجات میں کمی کے لیے متعدد اقدامات کی منصوبہ بندی کرلی ہے جن میں سے بعض پر پہلے سے عمدلرآمدشروع ہوچکا ہے، نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ سے اپیل کی ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ملازمین کو عیدالفطر سے قبل 2 ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 87کروڑ 70لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری حاصل کی جائے، ساتھ ہی روزمرہ معاملات چلانے کے لیے 19کروڑ روپے کی ادائیگی کی بھی درخواست کی گئی ہے



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…