پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا بڑا شہر دھما کہ سے لر ز اٹھا

datetime 21  جون‬‮  2016 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) این ایل سی بائی پاس کے قریب ایک گھر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب ایک گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ گھر والوں نے انہیں بتایا ہے کہ گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے مگر جب گھر میں جا کر امدادی کارروائیاں کی گئیں تو گھر میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا۔دھماکے کے بعد گھر میں بارود کی بو پھیل گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ بارودی مواد کا دھماکہ ہے تاہم تلاشی کے دوران گھر سے مزید دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے مکین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سڑک کنارے سے ایک مشکوک شاپر ملا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…