کابل /اسلام آباد/لندن(آئی این پی)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سرحدی جھڑپوں کے بعدسرحدی انتظام کے حوالے سے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ،دونوں ممالک کے درمیان اس ہفتے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرائی اجلا س میں مزید بات چیت ہوگی،پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ سرحد کے مختلف کراسنگ پوائنٹس پر4 گیٹ تعمیر کیے جائیں گئے ،دوسری جانب افغان وزارت خارجہکا کہناہے کہ مذاکرات پرامن اور دوستانہ ماحول میں ہوئے جس میں افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے افغان علاقے میں چوکیاں قائم کرنے سمیت پاکستان کی طرف سے دیگر مختلف خلاف ورزیوں کے معاملے کو اٹھایا اور افغان دیہاتوں پرپاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا۔پیر کوبرطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان پیر کو ہونے والے مذاکرات میں بارڈر منجمنٹ کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتے طورخم سرحدپر گیٹ کے تنازعے پر پاک افغان سرحدی جھڑپوں میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔دونوں ممالک کے درمیان جمعرات کو جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھاکہ افغان وفد نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربرائی میں مذاکرت کیلئے پیر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔دفترخارجہ کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو افغان وفد کو بتایا کہ پاکستان افغان سرحد پر مختلف کراسنگ پوائنٹس پر چار گیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔مذاکرات میں کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا تاہم ہم نے افغانستان کو اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ۔ایک دوسرے پاکستانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ خارجہ امور کے سربراہان اس ہفتے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرائی اجلا س میں مزید بات چیت کریں گے ۔دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات پرامن اور دوستانہ ماحول میں ہوئے جس میں افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے افغان علاقے میں چوکیاں قائم کرنے سمیت پاکستان کی طرف سے دیگر مختلف خلاف ورزیوں کے معاملے کو اٹھایا اور افغان دیہاتوں پرپاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا۔ا س سے قبل دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ دورہ سرتاج عزیز اور افغان قومی سلامتی مشیرحنیف اتمار کے ٹیلی فونک رابطے کا نتیجہ ہے، وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سرحدی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کی باہمی خواہش کے تحت ہوئے، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موثرسرحدی انتظام دونوں ملکوں میں مضبوط تعلقات،امن ،انسداد دہشت گردی کے لئیناگزیر ہے، بارڈر مینجمنٹ مسائل پرمناسب میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے انسداد دہشتگردی،قیام امن میں مدد ملے گی، بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر مشاورت کے لئے مناسب میکنزم مرتب کیا جائے۔ اس موقع پر طے پایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ کے درمیان آئندہ ہفتے تاشقند میں ہونے والی سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اجلاس کے دوران ملاقات ہوگی جس میں بارڈرمینجمننٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ جس پر افغان وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اس قسم کی صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
کشیدگی، پاکستان اور افغانستان میں کیا طے پایا؟اندرکی کہانی کیا ہے؟برطانوی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا



















































