کراچی(این این آئی)پاکستان میں 50 فیصد لوگ پاناما لیکس سے متعلق تمام افراد کی تحقیقات کے حق میں ہیں جبکہ 68 فیصد افراد کا خیال ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ رائے گیلپ کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے جو چاروں صوبوں میں 30 مئی سے 6 جون کے درمیان کیا گیا ۔اس سروے میں 17 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اس سروے میں 54 فیصد افراد وزیر اعظم کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ 54 فیصد پاکستانی وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن،50 فیصد پاناما لیکس سیمنسلک تمام پاکستانیوں سے تحقیقات چاہتے ہیں۔پانامالیکس کی تحقیقات پر ٹرمز آف ریفرنس کیا ہوں گے ؟اس بارے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تو اتفاق نہیں ہوسکا ۔ مگر عوام کی آرا اس بار ے میں کافی واضح ہیں ، جو کئی معاملات میں کسی حد تک اپوزیشن تو کسی حدتک حکومت کا ساتھ دیتینظر آتے ہیں ۔اس کا اندازہ گیلپ پاکستان کے ملک کے چاروں صوبوں میں کیے گئے سروے میں شامل17 سو سے زائد افراد کی رائے کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے جو 30 مئی 2016 سے 6 جون 2016 کے درمیان کیا گیا ۔سروے میں عوام سے اپوزیشن کے اہم مطالبے پر سوال کیا گیا کہ کیا پاناما لیکس کی تحقیقات صرف وزیر اعظم نواز شریف سے ہونی چاہیے یا اس میں پاناما لیکس سے منسلک سب پاکستانیوں کو شامل کیا جانا چاہیے؟جواب میں سروے میں شامل48 فیصد افراد نے تو وزیر اعظم نواز شریف سے تحقیقات کا آغاز کرنے کا کہا البتہ 50 فیصد نے پاناما لیکس سے منسلک تمام پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا کہا، 2 فیصد نے اس سوا ل کا کوئی جواب نہیں دیا۔جس کے بعد عوا م سے پوچھا گیا کہ آپ کیخیال میں پاناما لیکس میں کس پارٹی سے منسلک افراد کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیز منظر عام پر آئیں؟جواب میں 42 فیصد افراد نے مسلم لیگ نواز کا نام لیا، 18 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی ، 15 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف، 8 فیصد نے متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ ق جبکہ 2 فیصد نے متحدہ مجلس عمل کا نام لیا۔ 7 فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔سروے میں عوام سے اس بارے میں رائے دینے کو کہا گیا کہ عمران خان چونکہ خود آف شور کمپنی کے مالک ہیں ،اس لیے کیا وزیراعظم نواز شریف سے ان کا استعفا مانگنا ٹھیک نہیں ؟جواب میں 68 فیصد نے اس رائے کی حمایت کی اور کہا کہ جی ہاں عمران خان کا وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ ٹھیک نہیں ، جبکہ 29 فیصد نے کہا کہ ان کا مطالبہ درست اور نیک نیتی پر مبنی ہے۔ 3 فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے نہیں دی ۔سروے میں عمران خان کے اس موقف پر بھی رائے مانگی گئی جس کے مطابق چونکہ وہ برطانوی شہری نہیں تھے اس لیے ٹیکس بچانے کیلیے وہ آف شور کمپنی قائم کرسکتے تھے؟۔جواب میں 62 فیصد افراد نے عمران خان کے اپنی آف شور کمپنی رکھنے کیاس موقف کو غلط کہا جبکہ 36 فیصد نے ان کے اس موقف کو درست کہا۔2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔سروے میں عوام سیاس رائے پر بھی اظہارخیال کرنے کو کہا گیا کہ کہ کچھ لوگوں کے مطابق چونکہ کئی ممالک میں آف شور کمپنی بنانا قانونی ہے اس لیے ان کمپنیز کے پاکستانی مالکوں کو ملک میں سزائیں نہیں دی جانی چاہئیں؟۔جواب میں 76 فیصدافراد نے آف شور کمپنیز کے پاکستانی مالکان کو ملک میں سزائیں دینے کی حمایت کی ، جبکہ 21 فیصد نے کہا سزائیں نہیں دی جانی چاہیں۔3 فیصد نے اس سوا ل کا کوئی جواب نہیں دیا۔سروے میں عوام سے وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی پر بھی سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟۔جس کے جواب میں سروے میں شامل 31 فیصد افراد وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جبکہ54 فیصد افراد وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ، 15 فیصد کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں نہ غیر مطمئن۔سروے میں عوام سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کے لیے جمہوریت بہتر ہے یا آمریت ؟جواب میں 84 فیصد افراد نے پاکستان کے لیے جمہوریت کو بہتر قرار دیا جبکہ 16 فیصد نے آمریت کی حمایت کی ۔اسی سروے میں عوام سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین پر لگائے گئے الزامات پر بھی سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں جہانگیر ترین کے بینکوں سے قرضے معاف کروانے کے پاکستان مسلم لیگ نواز کے الزامات میں کتنی حقیقت ہے؟۔جواب میں 38 فیصد افراد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان الزامات میں کافی حقیقت ہے ، جبکہ 40فیصد نے کہا کہ ان کے خیال میں ان الزام میں کسی حد تک حقیقت ہے۔البتہ سروے میں 19فیصد افراد کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل نواز کے ان الزامات میں بالکل حقیقت نہیں۔3 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔سرو ے میں عوام سے مزید پوچھا گیا کہ اگر پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین پر یہ الزامات صحیح ہیں تو کیا ان کی تحقیقات ہونی چاہیے؟جواب میں 92 فیصد نے ان الزامات کی تحقیقات کرانے پر زور دیاجبکہ 8 فیصد نے اس اختلاف کیا۔
نوازشریف کی کارکردگی؟ عمران خان کااستعفے کامطالبہ، گیلپ سروے کے حیرت انگیز نتائج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
اب چند منٹ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں! بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا



















































