پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ‎

datetime 20  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے وبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت انسپکٹر یاسین بھٹہ نے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایک بار پھر عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس کو عدالتی احکامات پر تعمیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 2014میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے میں مشتعل مظاہرین نے حملہ کرکے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کردیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…