پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں 340 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں پشاور کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں کے دوران 340 افراد کو دھر لیا گیا۔ سب سے زیادہ افغانی کینٹ سرکل سے گرفتار کئے گئے ہیں جن کی تعداد 143 ہے ۔سٹی سرکل سے 135ٗرورل سرکل سے 62 افغانیوں کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار افغانی پشاور میں بغیر قانونی دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔عباس مجید مروت کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ،بڑی گرفتاریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
میسی کیساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 ریٹائر کرنے کا ارجنٹینا کا خواب ادھورا رہ گیا
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا
-
ٹک ٹاکر ارشمہ کی پر اسرار موت ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے
-
نادرا نے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کا نیا ورژن لانچ کردیا، کئی نئی سہولیات شامل



















































