اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے کیس تیار کرنا شروع کرد یاہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن یا پھر عدالت سے رجوع کریں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے پر آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پٹیشن تیار کر رہے ہیں ہمارے پاس تین فورم ہی ن کوئی انتخاب کریں سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رجوع کر سکتے ہیں سپیکر کو اختیار حاصل ہے کہ اگر کوئی نااہل ہے تو وہ نااہل کر سکتے ہیں دوسرا فورم الیکشن کمیشن ہے اور تیسرا فورم عدالت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سٹلائٹ حکومت ہے ایسٹ انڈیا والے سٹلائٹ نہیں تھے موجودہ حکومت اسکائپ اور سٹلائٹ کی ہے انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے لندن سے کابینہ سے خطاب کیا تو اس کابینہ میں موجود لوگوں کو خود کہنا چاہئے تھا کہ اب مستعفی ہو جائیں اپنا علاج کرائیں ہم ملکی معاملات کو لندن سے بیٹھ کر نہیں چلا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ جلد ہو گا وار انصاف ملے گا ۔
وزیر اعظم کیخلاف کاروائی، بیان نے ایوان اقتدار میں لرزہ طاری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
-
دبئی جانے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکی کارکن ہوشیار، نیا قانون سامنے آگیا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے معروف اداکار گھر میں مردہ پائے گئے
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
-
میسی کیساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 ریٹائر کرنے کا ارجنٹینا کا خواب ادھورا رہ گیا
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
-
اسلام آباد کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا
-
ٹک ٹاکر ارشمہ کی پر اسرار موت ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے
-
نادرا نے پاک آئیڈینٹیٹی ایپ کا نیا ورژن لانچ کردیا، کئی نئی سہولیات شامل



















































