پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

حلقہ این اے 110،انتخابی ریکارڈ گم ہونے کا ذمہ دارکون تھا؟نام سامنے آگیا

datetime 18  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110سیالکوٹ کا گمشدہ انتخابی مواد مل گیا تاہم حلقے کے تین پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ تاحال نہ مل سکا،ملنے والا انتخابی مواد فرانزک ٹیسٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا گیا،ڈی اے او اور محکمہ مال آفیسر سیالکوٹ انتخابی ریکارڈ گم ہونے کے ذمہ دار قرار چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110کا انتخابی ریکارڈ مل گیا ہے،اس حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کروا دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملنے والا انتخابی مواد فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 121,118اور 132کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا،ڈی اے او اور محکمہ مال آفیسر سیالکوٹ کو انتخابی ریکارڈ گم ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے،واضح رہے کہ حلقے این اے 110سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کامیاب ہوئے تھے،ان کی کامیابی کو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے چیلنج کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…