پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پی آئی اے نے عوام کو عید کا تحفہ دیدیا

datetime 18  جون‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عوام کے لیے عیدالفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے.تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرائیوں میں پچیس فیصد تک کمی کا اعلان کیاگیا ہے.پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے تین دن کے لیے کیا گیا ہے،قومی ایئر لائنز کے مسافروں کے لیے عید کے لیے اعلان کردہ پیکج کے تحت رعایتی ٹکٹ پر سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے صرف عید کے تین ایام کے لیے ہی مستفید ہوں گے.یاد رہے کہ پی آئی اے ہر سال عید پر عوام کی سہولت کیلیے تحفے کے طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھاتے ہیں.گزشتہ برس بھی پی آئی اے کی جانب سے عوام کو عیدی کے طور پر اندرون ملک سفر کیلیے ایک ٹکٹ کے ساتھ ایک ٹکٹ فری دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ عید کے دو دنوں میں سفر کرنے والوں کیلیے ٹکٹ تیس فیصد سستے کیے گئے تھے.واضح رہے کہ گزشتہ برس عید الاضحی پر بھی اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے پی آئی اے نے ٹکٹ کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک رعایت دی تھی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…