اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے سات سوارب روپے کیسے دبئی چلے گئے ،اہم سیاسی شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزرسردار محمدرند نے کہاہے کہ پاکستان سے سات سوارب روپے پراپرٹی کی خرید کیلئے دبئی چلے گئے یہ پیسہ باہر نہ جاتا توپاکستانی قوم کو غیرملکی قرضوں پرانحصار نہ کرنا پڑتا ۔وزیراعظم کے بچوں کاپیسہ باہرپڑا ہے ۔چوری کایہ پیسہ واپس لانے کیلئے پی ٹی آئی فیصلہ کن جدوجہد میں مصروف عمل ہے اگرحقیقی معنوں میں وزیراعظم کااحتساب ہوگیاتو ملک کی تقدیر بد ل جائے گی ۔تبدیلی کے عمل میں نوجوان اورخواتین کلیدی کرداراداکرسکتی ہیں ملک کی خاموش اکثریت کوبیدارہوکرحالات کاادراک کرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محترمہ شمیم نورزئی کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی خواتین ونگ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قومی مفادات پرپی ٹی آئی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے تاہم اگرہمیں اکیلے ہی جدوجہد کرناپڑی بھی توہم کرپٹ عناصر کوان کے انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے ایک چھوٹوگینگ نہیں سنبھالاجاتاوہ ملک کوکیا سنبھالیں گے ۔سردار رند نے کہاکہ عید کے بعد پی ٹی آئی میدان عمل میں اترے گی ہمارا ہرعمل ملک اورعوام کی بہبود کیلئے ہوگا پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کررہی ہے اوراب وزیراعظم کے لیے احتساب سے بچناقطعی ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے احتساب سے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں خواتین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں غریب عوام کے حقوق کی جنگ ہرفورم پرلڑیں گے ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…