منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈرون ٹیکنالوجی ’چِت بھی اپنی اور پَٹ بھی‘

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے کمرشل ڈرونز کے علاوہ مسلح ڈرون طیاروں کو حلیف ممالک کو برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران دیگر ممالک کے ساتھ مل کر متنازعہ ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق عالمی معیارات مقرر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ امریکا نے حلیف ملکوں کو جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل 17 فروری کو واشنگٹن میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائلوں سے لیس بغیر پائلٹ کے یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کے لیے دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں طویل جانچ پڑتال کے بعد نئے رہنما اصول وضع کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرون خریدنے والے ملکوں کو ڈرونز کے استعمال کے حوالے سے مخصوص قواعد و ضوابط کا پابند بننا پڑے گا مثلاً اُنہیں یہ ڈرون ناجائز طور پر اپنے ہی عوام کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اُن ممالک کے نام نہیں بتائے گئے، جنہیں یہ ٹیکنالوجی دی جائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی نشانہ بنتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس طرح ڈرون طیاروں اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور ڈرونز کی عالمی منڈی میں فروخت بھی بڑھے گی۔ واضح رہے کہ امریکا ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا بھر میں سب سے آگے ہے اور متعدد ممالک میں جن میں پاکستان، افغانستان، عراق اور یمن شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف ڈرون طیارے استعمال کر رہا ہے۔ اس سے قبل بغیر پائلٹ کے یہ طیارے بنانے والی بڑی بڑی کمپنیاں واشنگٹن حکام سے اس ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں نرمی کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ان کمپنیوں کو اسرائیل اور بین الاقوامی سطح پر ابھرنے والے دیگر اداروں کے مقابلے میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ دوسری جانب چین کا بھی ڈرونز ٹیکنالوجی برآمد کرنے کا اپنا ایک نظام ہے۔ چین نو ممالک کو ڈرون برآمد کرتا ہے اور ان میں پاکستان، مصر اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب اور الجزائر سے بھی بات چیت جاری ہے۔ برطانیہ ابھی تک امریکی مسلح ڈرونز استعمال کرنے والا واحد ملک جبکہ فرانس اور اٹلی صرف نگرانی کے لیے اس امریکی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ نئی امریکی پالیسی کے اعلان سے قبل ہی واشنگٹن حکومت نے جنرل آٹومکس کو اجازت دی تھی کہ وہ بھارتی منڈی کے لیے ’پریڈیٹر ایکس پی‘ نامی ڈرون تیار کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…